سعودی عرب میں دھوپ میں کام لینے پر پابندی ختم

جون سے 15 ستمبر2024 تک مذکورہ پابندی نافذ العمل رہی،رپورٹ

پیر 16 ستمبر 2024 20:05

سعودی عرب میں دھوپ میں کام لینے پر پابندی ختم
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر تین ماہ کی پابندی15 ستمبر کو ختم کردی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھلے مقامات اور دھوپ میں کام لینے پر15 جون سے 15 ستمبر2024 تک پابندی رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی کے فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔وزارت نے کہا کہ اس سال اس فیصلے کے ساتھ اداروں کی تعمیل کی شرح 94.6 تک پہنچ گئی۔واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :