190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل ‘آخری گوہ پرجرح مکمل، سماعت کل پھر ہوگی

جمعرات 19 ستمبر 2024 22:58

190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل ‘آخری گوہ پرجرح مکمل، سماعت کل پھر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت کل (بروز جمعہ) تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل ظہیر عباس چوہدری نے نیب کے آخری اہم گواہ و ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح مکمل کر لی اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے کیس کی سماعت 26 ستمبر کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی جس پر نیب کے وکلا نے اعتراض کیا کہ 21 سماعتوں سے کیس کے تفتیشی افسر پیش ہورہے ہیں مگر جرح مکمل نہیں کی جارہی لہٰذا بشری بی بی کے وکیل بھی اج ہی کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح شروع کریں تاہم عدالت نے ملزمان کے وکلا کی 26 ستمبر کے بعد کیس کی سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی آج بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل اسی گواہ پر جرح کریں گے دوران سماعت ۵دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کے علاوہ سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز پر مشتمل نیب کے وکلا بھی موجود تھے۔