ملک بھر سے آئی ٹی انڈسٹری نے نئی سی ای سی کا چناؤ کرلیا

محمد زوہیب خان، چیئرمین پاکستان سافٹ ویئرہاؤسز ایسوسی ایشن منتخب ہو گئے

جمعرات 19 ستمبر 2024 23:29

ملک بھر سے آئی ٹی انڈسٹری نے نئی سی ای سی کا چناؤ کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر سے آئی ٹی انڈسٹری نے 2024-26 کی مدت کے لیے نئی 10 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا چناؤ کر لیا ہے۔ سبکدوش ہونے والی سی ای سی کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔ زوہیب خان کی مدت بھی 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔

ندیم ملک، سیکرٹری جنرل پاشا، نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ جبکہ، آئی ٹی انڈسٹری کی اعلیٰ باڈی کے عہدے داروں کا انتخاب 23 ستمبر 2024 کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر 2024 کو ن? آفس بئیررز چارج سنبھالیں گے۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین زوہیب خان نے ملک کی سب سے زیادہ امید افزا اور تیزی سے ترقی کرنے والی انڈسٹری کے مشعل بردار ہونے کے لیے منتخب ہونے والوں کا خیرمقدم کیا؛ جس انڈسٹری نے مالی سال 2024 میں برآمدات میں 3.2 بلین ڈالر کا ریکارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن آئی ٹی اور آئی ٹی پر مبنی خدمات میں پاکستان کی واحد تجارتی انجمن ہی؛ جو کہ1992 سے آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کے شعبے کی نمائندگی کر رہی ہے۔ اس کا مینڈیٹ حکومت کے ساتھ پالیسی مسائل پر اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینا ہے اور ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ جو ایکو سسٹم کے ممبران کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پرزیادہ مواقع پیدا کرنا ہے۔