خوشحال پنجاب کے تحت صوبہ کے 5 لاکھ کاشتکاروں کو 41 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے علاوہ ٹریکٹرز کی فراھمی میں اھم پیش رفت

پیر 23 ستمبر 2024 11:43

خوشحال پنجاب کے تحت صوبہ کے 5 لاکھ کاشتکاروں کو 41 ارب روپے کے بلاسود ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2024ء) ۔ فیصل آباد ڈویژن کے 42 ھزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی فراہمی کے ساتھ ٹریکٹرز کی منصفانہ تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا بھی آغاز ھوگیا ھے۔ ان عوامل کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل اختر نے ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوھدری عبدالحمید کے ھمراہ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد کے آفس میں قائم کسان کارڈ ڈیلیوری و ٹریکٹرز فراہمی مرکز کا دودہ کیا۔

انہوں نے وھاں پر موجود کاشتکاروں کیعلاوہ بینک آف پنجاب اور محکمہ زراعت فیصل آباد کے افسران سے ملاقات کی اور ان مراکز پر دستیاب سہولتوں بارے معلومات حاصل کیں۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوھدری خالد محمود آور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد حافظ محمد عدیل نے فیصل آباد ڈویژن میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے متعارف کردہ کسان ہیکیج کے متعلق کاشتکاروں کو فراھم کردہ سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ پنجاب حکومت 9 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کے تحت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں میں 9500 ٹریکٹرز تقسیم کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کاشتکاروں کی معاشی ترقی کے لئے ایک ھزار زرعی گریجوایٹس کو فیلڈ میں تعینات کردیا ھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب 26 ستمبر کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وزٹ کے موقع پر ان زرعی گریجوایٹس میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کریں گی۔