قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع سرگودھا کے شعبہ خواتین ونگ کی حلف برداری

منگل 24 ستمبر 2024 17:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2024ء) قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع سرگودھا کے شعبہ خواتین ونگ کی حلف برداری میں ضلع وائس چیئرمین کو تقرری کا نوٹیفکیشن دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی سرگودھا ضلع کی شعبہ خواتین ونگ کے عہدیدران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

جس میں قومی امن کمیٹی پاکستان سرگودھا کے چیئرمین حافظ وقاص قاسمی نے نو منتخب خواتین سے حلف لیتے ہوئے ضلعی وائس چیئرمین اسجد رضا کو مرکزی چئیرمن جناب پروفیسر سید محمود غزنوی کا جاری نوٹیفکیشن تقسیم کیا۔اس موقع پر چئیرمن حافظ وقاص قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا مشن تحمل ، برداشت، رواداری اور صبر کو فروغ دے کر دیگت مذہب و مسالک کو احترام دینا ہے اس کے لئے محبت وطن شہری بن کر ہر مثبت سرگرمی کی حوصلہ افزائی ہماری زمہ داری ہے تاکہ شر پسندی کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٴْر امن اور مہذب معاشرے کے لئے حکومت ، افواج پاکستان ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے تعاون ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔اس لئے ہمیں چائیے کہ ہم ایک وطن ایک ملک کے شہری بن کر سماجی فلاح و بہبود کی بجا آوری اور انسانی بنیادی حقوق کی پاسداری اور دیگر امور کو نہایت دیانتداری سے سر انجام دیں۔اس موقع پر ضلعی چیئرمین حافظ وقاص قاسمی ،ضلعی صدر مولانا مفتی محمد شاہد مسعود ۔

ضلعی لیگل ایڈووکیٹ احسان چٹکال۔ معاون خصوصی ٹو چیئرمین سید حسن عسکری،سٹی جنرل سیکرٹری عثمان عتیق ، سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ علی زین ،تحصیل سٹی صدر عامر حسین ۔مولانا فیصل صالح ۔علی موسی اور دیگر نے نو منتخب خواتین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستان کی سا لمیت و ترقی کیلئے دٴْعا کی ۔