اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کی سربراہی میں ایس بی کے جے وی پوسٹوں پر سیلیکٹ ہونے والے امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا آغاز

جمعہ 27 ستمبر 2024 23:03

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2024ء) اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد شاہوانی کی سربراہی میں ایس بی کیSBK جے وی پوسٹوں پر سیلیکٹ ہونے والے امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جانچ پڑتال کرنے والے کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان۔ ڈی ای او میل سعید اکبر۔ اور اسسٹنٹ خزانہ آفس عبدالقادر بلوچ شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں 50 امیدواروں کے تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ بقیہ امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا عمل کچھ دنوں میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :