وائی ڈی اے اوکاڑہ کی ڈی پی ایس کی پرنسپل سے ملاقات،سکول میں بچوں کے میڈیکل کے بارے میں تبادلہ خیال

اتوار 29 ستمبر 2024 17:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2024ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے وفد نے پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج مس ثروت حسن سے ملاقات کی،بوائز سیکشن کے ہیڈ سر ندیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بچوں کے میڈیکل کی سہولیات کے لیے ڈی پی ایس میں ڈسپنسری کے قیام پر سر ندیم کو خراج تحسین پیش کیا،وائی ڈی اے اوکاڑہ ہسپتالوں سے متعلق تمام مسائل میں اساتذہ سے مکمل تعاون کریں گے،صحت مند زندگی کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا اس سلسلہ میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ اگلے ہفتے میں ہوگا آخر میں وائی ڈی اے اوکاڑہ کے وفد نے سر نعیم اور مس ثروت حسن کے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیں ڈسپینسر کی تقرری اور ڈسپینسری کے قیام سے متعلق مسائل کے لئے سفارش کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر ہمیں اعزاز دیا. ہم اس میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :