حوثیوں کا یمنی ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی

منگل 1 اکتوبر 2024 19:25

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) یمن کے حوثی عسکریت پسندوں نے شمالی صوبے صعدہ میں امریکی ساختہ ایم کیو ۔9ریپر ڈرون مار گرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی گروپ نے کہا کہ اس نے شمالی صوبے صعدہ میں امریکی ایم کیو ۔9ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈرون امریکی کمپنی جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز نے بنیاد ی طورپر امریکی فضائیہ کے لئے تیار کیا تھا۔

اس کے پروں کا پھیلائو 20 میٹر اور حد رفتار 482 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ اس کی رینج 1850 کلو میٹر اور کروز سپیڈ 313 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس میں ہنی ویل ٹی پی ای 331 انجن نصب ہے، یہ 50 ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل 24 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے اور اس کی موجودہ قیمت تین کروڑ ڈالر ہے ۔الجزیرہ کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحیی سارعی نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی اب تک امریکا کے ایسے 8 ڈرون گرا چکے ہیں۔