لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

منگل 1 اکتوبر 2024 22:10

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔932

متعلقہ عنوان :