ہارون عباس کے گانے’’منگنی کراکے بڑا راضی ہیں‘‘کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

بدھ 2 اکتوبر 2024 13:09

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2024ء) معروف گلوکار ہارون عباس کے حالیہ ریلیز ہونیوالے میوزک ویڈیو’’منگنی کراکے بڑا راضی ہیں‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ دنوں ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیاگیاتھا جس نے ایک ہفتے میں ہی پچاس ہزار سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی ان کا یہ گانا ٹک ٹاک پر بھی بہت زیادہ وائرل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس گانے کیشاعری نازش کی لکھی ہوئی تھی جبکہ اس کا میوزک بائو جی سٹوڈیومیں مکمل کیاگیاتھا۔ایک ملاقات کے دوران ہارون عباس نے بتایاکہ اس سے قبل بھی ان کے بہت سارے گانے ہٹ ہوئے ہیں مگر جو مقبولیت ان کے اس گانے کو مل رہی ہے کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔ہارون عباس کا کہناتھا کہ ان دنوں وہ اس گانے کو مختلف میوزک شوزمیں بھی پرفارم کررہے ہیں جسے بیحد سراہاجارہاہے اور سوشل میڈیا پر بھی وہ بہت زیادہ وائرل ہورہاہے۔ہارون عباس کا کہناتھا کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو بھی تیارکی جارہی ہے جسے جلد ان کے آفیشل یوٹیوب پرریلیز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :