شمالی کوریا نے دشمن کیخلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا کو ختم کرنے کا جنوبی کورین صدر کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا،کم جونگ ان

جمعہ 4 اکتوبر 2024 16:41

شمالی کوریا نے دشمن کیخلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیدی
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2024ء) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کی جانب سے شمالی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر یون سوک یول کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے بھی ایک بیان میں اپنے شمالی کورین ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اس طرح کی کوئی حرکت کی گئی تو جنوبی کوریا اور امریکا کی فوج کی جانب سے بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :