
ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجتبیٰ شجاع الرحمان
ہفتہ 5 اکتوبر 2024 23:14

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں طلبائو طالبات کی خدمات حاصل کرکے ملکی معیشت کومزید مضبوط کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے لئے کامرس لیڈرزوقت کی ضرورت ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز طلبائو طالبات کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ سکیم، پوزیشن ہولڈرز میں کیش پرائز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر طلبائو طالبات میں بلاسود بائیک سکیم اور انٹرنشپ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی معیشت کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئی ٹی و بزنس سٹی قائم کئے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ جہاں ہیں اپنے والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو والدین اور اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ طالبعلم محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ذریعے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک وسائل اور مواقع سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب نے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت کا معیار علم اور تقویٰ ہے ،دولت اور طاقت نہیں۔ رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے کہا کہ کوئی قوم اساتذہ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ رزق اور عزت کے بارے میں اپنے ایمان اللہ پر مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی آپ کی زندگی میں سکون کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلم حلال طریقے سے رزق کمانے کو اپنا مشن بنائیں۔ پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا کہ مارکیٹ میں بہترین ہیومن ریسورس پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے ڈگری پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے گریجوایٹس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بہت ذیادہ ہے۔تقریب میں 470طلبائوطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کئے گیے۔اس موقع پر ایشیئن روئنگ چیمپین شپ میں 2 گولڈ میڈلزحاصل کرنے والے ہیلی کالج کے طالبعلم زرک خان کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی جانب سے زرک خان کے لئے یونیورسٹی رول آف آنر کا اعلان کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس
-
کھاریاں، 16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا‘مریم نواز شریف
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا، اب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی،رانا مشہود احمد
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا معروف کاروباری شخصیت ملک سیف الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.