عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کر دیا

حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، محمود اچکزئی

اتوار 6 اکتوبر 2024 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2024ء) تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کر دیا ہے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پٴْرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللّٰہ میں پٴْرامن احتجاج ہو گا۔