&مین پوری و انڈین گٹکا سپلائر اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 7 اکتوبر 2024 21:30

ج*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2024ء) پنیاری پولیس کی کارروائی, بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، 2 سپلائرز گرفتارایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات، مین پوری و انڈین گٹکا سپلائر اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ پنیاریایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی پنیاری پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر مہران گرانڈ کے قریب کارروائی بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی گئی، سپلائرز احسان ملاح اور عرفان قریشی گرفتار گرفتار ملزمان تھانہ حدود سے مختلف کٹوں میں تیار شدہ مین پوری سپلائی دینے کیلئے جارہے تھے گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پنیاری پولیس نے بھاری مقدار میں برآمد تیار شدہ مین پوری پولیس تحویل میں لیکر گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔