کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ کردیئے،مشیرایرانی انقلابی گارڈز

جمعرات 10 اکتوبر 2024 14:36

کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ کردیئے،مشیرایرانی انقلابی گارڈز
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے کہا ہے کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر حملوں کے ذریعے 90 فیصد میزائل نشانے پر لگے، اسرائیل اور امریکا کے لیے یہ سب بڑا سرپرائز تھا۔

متعلقہ عنوان :