حسینہ دور میں 50 ہزارکروڑٹکے تک کی کرپشن کی گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

مذکورہ کرپشن صر ف سڑکوں اور شاہرائوں کی تعمیر کے منصوبوں میں کی گئی،رپورٹ

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:00

حسینہ دور میں 50 ہزارکروڑٹکے تک کی کرپشن کی گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) بنگلہ دیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے دور اقتدار میں گزشتہ 14 سال کے دوران صرف سڑکوں اور شاہرائوں کی تعمیر کے منصوبوں میں 50 ہزار کروڑٹکے ( 116 ہزار کروڑ روپی) تک کی کرپشن کی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش (ٹی آئی بی) کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ کی حکومت کے دور میں گزشتہ 14 سالوں میں ڈائریکٹوریٹ آف روڈز اینڈ ہائی ویز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں 29,230 کروڑ سے 50,835 کروڑ ٹکے تک کی کرپشن ہوئی ہے۔رپورٹ کے مندرجات کو سڑک اور شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں گڈ گورننس کے چیلنجز کے عنوان سے ایک مباحثے میں پیش کیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش کی تحقیقات سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی ) کے تحت روڈز اینڈ ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز تھی۔اس مطالعہ میں خاص طور پر 1,000 کروڑ ٹکے سے کم مالیت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :