پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن

پان شاپ پر چھاپہ ، ایک ہزار پیکٹ ممنوعہ گٹکا تلف،، ملزم گرفتار، بھاری جرمانہ عائد

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ، ایک ہزار پیکٹ ممنوعہ گٹکا تلف،، ملزم گرفتار، بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک، جوڑے پل داروغہ والا میں پان شاپ پر چھاپہ مارا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ پان شاپ سے ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گی، برآمد شدہ ممنوعہ گٹکے کے پیکٹ موقع پر ہی آگ جلا کر تلف کر دیئے گے اور مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

گٹکا فروخت کے لیے دکان میں چھپا کر رکھا پایا گیا، بھاری مالیت کے ہزاروں ساشے جلا کر نوجوانوں کو کینسر جیسے امراض سے بچا لیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے، گٹکے کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔ نوجوانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھوٹی بڑی دکانوں کی چیکنگ مسلسل جاری ہے، شہری اپنے اردگرد ایسے عناصر کی نشاندہی کریں1223پر اطلاع دیں ۔

متعلقہ عنوان :