سلمان خان کے ہاتھ کی گھڑی ایک بار پھر خبروں کی زد میں

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:49

سلمان خان کے ہاتھ کی گھڑی ایک بار پھر خبروں کی زد میں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی ایکٹنگ اور شخصیت کے ساتھ ساتھ لگژری لائف اسٹائل کے سبب بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔حال ہی میں سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک پراجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس دوران دبنگ خان ایک بار پھر اپنی بیش قیمت گھڑی کے باعث سرخیوں میں آگئے۔

(جاری ہے)

افتتاحی ایونٹ میں سلمان خان نے ڈریسنگ کیلئے بلیو شرٹ پر بلیک جینز کا انتخاب کیا لیکن ان کی کلائی میں سجی گھڑی نے سب کی توجہ اپنی طرف سمیٹ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ میں سلمان خان نے مہنگے ترین برانڈ رچرڈ مل کی RM 35-03 Rafael nadalگھڑی پہنی ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس لگژری گھڑی کی دنگ کردینے والی ریٹیل قیمت تقریبا ساڑھے 7 کروڑ بھارتی روپے جب کہ مارکیٹ ویلیو 21 کروڑ روپے بھارتی روپے تک بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :