دورہ آسٹریلیا: نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرے گی

اظہر علی اور عاقب جاوید کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا امکان : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اکتوبر 2024 10:41

دورہ آسٹریلیا: نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی پاکستان کی وائٹ بال ٹیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اکتوبر 2024ء ) گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد اظہر علی اور عاقب جاوید کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ دونوں سابق ٹیسٹ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اراکین کی تعداد بڑھانا چاہتا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔ دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ قومی ٹیم کی 19 اکتوبر کو سڈنی روانگی کا پلان ہے۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید اور مشتاق احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق کرکٹر سلیم یوسف کو 7 بعد ہونے والے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی، عاقب جاوید، مشتاق احمد، اور سلیم یوسف کے ساتھ ابتدائی مشاورت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، اس سے قبل عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بھی فرائض نبھا چکے ہیں۔