سری لنکا اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،ویسٹ انڈیز ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:39

سری لنکا اورویسٹ انڈیز کے درمیان  پہلا  ٹی ٹونٹی میچ 13 اکتوبر کو کھیلا ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولا میں کھیلا جائے گا،ویسٹ انڈیز ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت رومین پائول کریں گے جبکہ میزبان آئی لینڈرز کو چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ17اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولا میں کھیلے جائیں گے ۔

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں پالے کیلی پہنچیں گی جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گی۔ پہلا ون ڈے میچ 20اکتوبر کو کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :