سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری معیشت میں استحکام کا باعث بنے گی۔ خواجہ رمیض حسن

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایس آئی ایف سی سے متعلق کاوشوں کے ثمرات سے قوم جلد مستفید ہوگی۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 اکتوبر 2024 14:39

سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری معیشت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ملک کی حقیقی معنوں میں محافظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی بحرانی کیفیت پیش آئی ملٹری قیادت نے قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملکی سلامتی کو اپنی ترجیحات میں مقدم رکھا۔ اسی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کے لیے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اسی ضمن میں سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری معیشت میں استحکام کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :