پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،انگلش کپتان اولی پاپ

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:49

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف  جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،انگلش ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں،جیت کا سارا سہرا پوری ٹیم کے سر ہے۔پاکستان کے خلاف جیت ہمارے لیے ایک سپیشل جیت ہے،پہلے ٹیسٹ میں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اولی پاپ نے کہا کہ جیک لیچ کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا،جیک لیچ بیٹرزکو چیلنج کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ایسی پچ پر آپ کو فوکس کرکے موقع کی تلاش رہتی ہے۔اولی پاپ نے مزید کہا کہ میچ کے چوتھے روز یکے بعد دیگرے وکٹیں ملنے کی وجہ سے موقع ملا،ساڑھے پانچ سو رنز بہت زیادہ ہوتے ہیں،جو روٹ اور ہیری بروک نے اچھی اننگز کھیلیں۔

متعلقہ عنوان :