بوریوالا بار کے سالانہ انتخابات کے میں دو بڑے گروپوں نے صدارت کے امیدوار رانا الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 13 اکتوبر 2024 18:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2024ء) بوریوالا بار کے سالانہ انتخابات کے میں دو بڑے گروپوں نے صدارت کے امیدوار رانا الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق بورے والا بار کے سالانہ انتخابات سال 2025/26 کے لیے بار ایسوسی ایشن کے دو بڑے دھڑوں شمالی اتحاد گروپ اور جسٹس لائرز فورم نے صدارت کے امیدوار رانا الطاف حسین ایڈوکیٹ کے اعزاز میں مقامی ہوٹلزمیں علیحدہ علیحدہ ظہرانے دییجس میں شمالی اتحاد گروپ کے وکلاء نے رانا الطاف حسین خاں ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا شمالی اتحاد گروپ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں سید فدا حسین شاہ ایڈووکیٹ، رانا محمد سلیم،سابقہ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بوریوالہ ، سید مدثر حسین شاہ ، رانا ضیاء الرحمن، ملک اورنگزیب علی لنگڑیال، ملک ساجد حسین عدم محمد اقبال خان،اسد خاں واجد ،عمران حبیب گجر ایڈووکیٹ،رانا توصیر حیدر ا، سعید انجم ڈوگر،میاں رضوان بشیر ،طارق جاوید بھٹی،ملک سرفراز لنگڑیال، مرزاز والفقار علی ، شیخ محمد ارشد ، چوہدری ضیاء الحق محمد رفیق نظامی ،رانا فاز الباسط ، رانا اسد کریم خان ، رانا محمد عقلین ، غلام رسول منہیس جٹ ، رانا احمد مظفر ، رانا ٹیپو سلطان ،رانا عمران رحیم ، رانا خاور ا رانا شاہد فانی ، رانا جاوید اعجاز رسول چیم ، عامر جاوید بھٹی، مقصود احمد سندھو شہزاد سلیم بھٹی مبین احمد بھٹی ، رانا ارشد جعفری،مقصود کمبوہ ایڈووکیٹ، چوہدری ندیم احمد رندھاوا،میاں سعید احمد ، چوہدری سعید احمد آرائیں،چوہدری محمد فاروق خلجی ایڈووکیٹ، چوہدری مختیار احمد جٹ،ملک عبدالمجید ظفر محمد عدنان کھنڈ چوہدری عبدالوحید آرائیں، چوہدری غلام رسول آرائیں، چوہدری رمیض احمد بیٹو سابقہ جنرل سیکریٹری ، میاں محمد فاروق احمد چوہدری اسلم شاکر ، میاں سہیل مختار ایڈووکیٹ ، حسن رضا شاہ حسیب الرحمان ، ابو بکر خاں ایڈووکیٹ ، رانا ذوالفقار علی قادری ، سید غضنفر نور گیلانی محمد نوید سید حامد حمید آرائیں (Falcon) گروپ ، عبد الغفار گجر ماجد حبیب آرائیں ، میڈم تسلیم عزیز چوہان سابقہ نائب صدر ، میڈم نورین اسلم بھٹی سابقہ نائب صدر، میڈم لبنا منظور گجر، میڈم شمشاد اور معزز وکلاء صاحبان نے شرکت کی اور رانا الطاف حسین خاں کے ساتھ مکمل ووٹ اینڈ سپورٹ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جسٹس لائرز فورم نے بھی مقامی ہوٹل میں رانا الطاف حسین کے اعزاز میں استقبالیہ دیاجس میں سابق صدور چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ،چوہدری محمد ارشد،رانا شاہد علی فانی،حسیب الرحمن،ابوبکرخان،راناوقاص نصر اللہ،رانا محمد اکرام،رانا عمران،وقار عظیم ،امتیازاحمدرام،رضوان اللہ بھٹی،شیخ معاذ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے اس موقع پر جسٹس لائرز فورم نے صدارت کے امیدوار رانا الطاف حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔