صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

پیر 14 اکتوبر 2024 20:27

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اعلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اداروں کی اصلاحات سے لے کر سروس ڈلیوری تک میں بہتری لانے کے ضمن میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت کو بھی خصوصی اختیارات تفویض کئے جا رہے ہیں تاکہ بہتر پالیسی سازی سے اداروں کے مسائل حل کئے جائیں اور کاشتکاروں کو بہتر سروسز مہیا کی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے زراعت ہائوس لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن زراعت کے شعبے میں جدت اور ویلیو ایڈیشن کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے زراعت کے شعبے کو فیاضانہ طور پر فنڈز دئیے جا رہے ہیں تاکہ پیداواری اہداف کا حصول یقینی بنا کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

زراعت کی ٹرانسفارمیشن سے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے شعبہ کراپ رپورٹنگ، فلوریکلچر، پنجاب سیڈ کارپوریشن،سوائل فرٹیلٹی اور شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیکارکردگی کا پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت باقاعدگی سے جائزہ لیں گے۔ ان اداروں میں اصلاحات سے سروس ڈلیوری میں واضح فرق پڑے گا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری نے کہا کہ وزیر زراعت پنجاب کا سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اختیارات تفویض کرنا ایک احسن اقدام ہے میں اس ذمہ داری کو پوری تندہی سے انجام دوں گا۔ ہر ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحاتی ایجنڈہ موجود ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر من و عن عمل کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو معیاری سروسز مل سکیں اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن شان الحق، ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ ڈاکٹر عبد القیوم، ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی ٹھوکر نیاز بیگ لاہورڈاکٹر محمد اکرم قاضی،ڈائریکٹر شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ شاہد اور ڈائریکٹر فلوریکلچر منور حسین الماس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :