ایف بی آر کے اعلیٰ افسران بغیر منظوری کے مسلسل غیر حاضر رہنے لگے

منگل 15 اکتوبر 2024 21:37

ایف بی آر کے اعلیٰ افسران بغیر منظوری کے مسلسل غیر حاضر رہنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2024ء) ایف بی آر کے اعلیٰ افسران بغیر منظوری کے مسلسل غیر حاضر رہنے لگے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اطلاعات موصول ہونے پر سخت نوٹس لے لیا ۔ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے چیف کلکٹرز کو وارننگ بھی جاری کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ فارمیشنز کے سربراہاں متعلقہ ممبر آپریشن کی بغیر منظوری کے غیر حاضر رہتے ہیں ، منظوری لیے بغیر اسٹیشنز کو چھوڑنا سول سرونٹ رولز 2020 کے تحت بد انتظامی تصور ہوگا ، تمام چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز کو اسٹیشن چھوڑنے سے قبل ممبر آپریشن سے منظوری لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

آفیشل ٹورز ، میٹنگ کی غرض سے بھی اسٹیشن کو چھوڑنے سے پہلے بھی متعلقہ ممبر آپریشن کو مطلع کرنا ہوگا ، ایف بی آر نے چیئرمین اور سیکرٹری ریونیو ڈویڑن کی ہدایت پر مراسلہ ارسال کیا۔

متعلقہ عنوان :