
نعمان علی اور ساجد خان نے 68 سال پرانا پاکستانی ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں تمام 20 وکٹیں لینے والے دوسری جوڑی بنے
ذیشان مہتاب
جمعہ 18 اکتوبر 2024
12:00

(جاری ہے)
انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔
برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا جبکہ انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔ نعمان علی (11 وکٹیں) اور ساجد خان (9 وکٹیں) پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں تمام 20 وکٹیں لینے والے دوسری جوڑی بنے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے اس سے قبل فضل محمود اور خان محمد نے 1956ء میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کا اسکواڈ کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان پر مشتمل ہے جب کہ انگلینڈ کا اسکواڈ کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شہید بے نظیرپاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت فائد ہوگا، احسن احمد جتوئی
-
شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا
-
پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کل سے شروع ہونگے
-
پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن 27 جون سے شروع ہوگا
-
’تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں‘، شمار جوزف نے این ہیلی کو پہلے ٹیسٹ میں کرارا جواب دیدیا
-
روی شاستری نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی بحالی کا واحد طریقہ بتا دیا
-
امریکی ٹاپ سیڈڈ بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
مالیاتی بحران: قومی ہاکی ٹیم پروہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرے گی
-
سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجیکووا ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
-
رکن پارلیمنٹ سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی
-
شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت فائد ہ ہوگا،احسن احمد جتوئی
-
ایشین والی بال نیشنزکپ،قومی ٹیم کی (کل ) وطن واپسی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.