sلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ای کچہری کا انعقاد

منگل 22 اکتوبر 2024 20:25

ڈ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز ای کچہری کا انعقاد کیا جائے گا،اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ای کچہری میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سنی جائیں گی جبکہ شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات بھی جاری ہوں گے۔

اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای کچہری ایک صارف دوست اقدام ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے ہی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، لہٰذا ای کچہری کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور کوشش کی جائے کہ ای کچہری کے دوران موصول ہونے والی شکایا ت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئرشاہد حیدرکے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسربشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمرسروسز محمد سرور مغل،چیف انجینئر آپریشنز عباس علی، چیف انجینئرپی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئر اینٹی تھفٹ شاہد اقبال، چیف انجینئر ٹی اینڈ ایس چوہدری نثار، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، کمپنی سیکریٹری گوہر ایوب، چیف لا ئ آفیسر یٰسین بدر، چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب، ڈائریکٹر ریکوری احمد شہزاد چغتائی،ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اصغر سکھیرا، ڈائریکٹر کمرشل طاہر ندیم، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالداور ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ موجود تھے۔