ایف آئی اے ملتان کی کارروائی،معروف یو ٹیوبر حکیم شہزاد گرفتار

بدھ 23 اکتوبر 2024 19:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2024ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کالج کی طالبہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پرمعروف یوٹیوبر حکیم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملتان کہ نواحی علاقے شجاع آباد کے رہائشی یوٹیوبر حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے ذریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے گمراہ کن افواہیں پھیلائیں۔حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مر حوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔