یونیورسٹی آف انجینئرنگ نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ سپورٹس کے زیر انتظام و اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

جمعرات 24 اکتوبر 2024 22:57

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے زیر انتظام و اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،سپورٹس گالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلبا وطالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ،سپورٹس گالا میں کرکٹ ،والی بال ،لڈو، بیٹمنٹن اور فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے زیر انتظام و اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ امان گڑھ میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلبا وطالبات نے لڈو ،کریمبورڈ ،کرکٹ فٹبال بیٹمنٹن اور دیگر کھیلوں میں بھرپور حصہ لے کر دلچسپ کھیل پیش کیئے اور موقعہ پر موجود شائقین سے خوب داد وصول کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خان خٹک اور محکمہ سپورٹس نوشہرہ کے ضلعی افسر ذکا اللہ خان تھے سپورٹس گالا کے اختتام پر نمایاں کھیل پیش کرنے والے طلبا وطالبات میں بہترین کھیل پیش کرنے پر تعریفی اسناد ،شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں گئیں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خان خٹک نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے طلبا و طالبات سمیت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے تاکہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور نوجوان بے راہ و روی سے بچ سکے ۔