چھاتی کا کینسر ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے ‘ڈاکٹر ناصرہ نسیم

)خواتین خود اپنا معائنہ کریں اگر جسم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا گلٹی محسوس ہو تو فوراً طبی معائنہ کروائیں‘خطاب

اتوار 27 اکتوبر 2024 18:25

\ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2024ء) معروف لیڈی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ناصرہ نسیم نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے خواتین خود اپنا معائنہ کریں اگر جسم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا گلٹی محسوس ہو تو فوراً طبی معائنہ کروائیں خواتین کی عدم توجہی اور خاموشی کے باعث یہ جان لیوا مرض بنتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ آگاہی سیشن کے آخری روزڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈسائنسز BZUملتان میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ڈاکٹر کنزا نے سیمینار کی صدارت کی تقریب کے منتظم نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پنک ربن ڈے کے حوالے سے سہہ روزہ تقریبات کا اہتمام کیا اور مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کو بریسٹ کینسر کی وجوہات، ادراک، علاج اور تحفظ کے موضوع پر لیکچر دیئے تاکہ وو ناصرف خود کو اس مرض کا شکار ہونے سے بچا سکیں بلکہ اپنے اردگرد کی خواتین کو بھی اس سے بچاو ٴ کیلئے آگاہی دیںاس موقع پر سیمینار سے ڈاکٹر کنزا، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز بہاو ٴ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ملک خرم افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین خصوصاً لڑکیاں اپنی غذا کی طرف سے بے پرواہی برتتی ہیں ہیلتھی لائف کیلئے ہیلتھ کیئر کے اصول کے مطابق غذا کا استعمال ضروری ہے انہوں نے تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی اور منتظمین میں کئیر کاسمیٹکس کی جانب سے تحائف پیش کئے اور معلوماتی لیکچر کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئیر کاسمیٹکس کے جی ایم دانیال عزیز،ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے انفارمیشن سیکرٹری علی رضا مرزا، ممبر رانا حاکم علی،نعیم چوہان، سحرش خان، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کی طالبات نے بھی خطاب کیا۔