ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے بچے کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

پیر 28 اکتوبر 2024 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے بچے کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کچھی ڈاکٹر ایاز احمد قریشی بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز احمد قریشی نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیں گی ۔

انہوں نے اپنے محکمے کی جانب سے کیے گئے اقدامات ،مقرر کردہ ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکس سینٹرز کے بارے میں بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے محکمہ ہیلتھ کے افسران پر زور دیا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برو کار لائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این اے 65 کے ذریعے سرد علاقوں سے لوگ نصیرآباد ڈویژن منتقل ہوتے ہیں ،ان بچوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جو سفر کے دوران آتے جاتے رہتے ہیں ۔

انہوں نے ٹیم ورکرز اور مہم میں کام کرنے والے ایریا انچارج اور مانیٹرنگ کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کریں تاکہ کوئی بچہ مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کو چاہیے کہ وہ اپنے کام میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :