پسرور، پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لائسنس کے اجرا،تجدیدوٹریننگ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنس کے اجرا، تجدیدوٹریننگ کیلئے درخواستیں جمع کرانے ی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے ۔ ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کامران باجوہ نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے جبکہ ٹریننگ کا آغازیکم نومبر سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس 7260روپے جبکہ تجدید اورفیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ ہولڈرفیس3630روپے جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو ڈیلر لائسنس بنوانا چاہتے ہیں جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل پسرور میں ہماری ٹیم جعلی ادویات کے خلاف کام کررہی ہے اور اس سلسلہ میں ہم نے کارروائیوں کے دوران ایف آئی آرز بھی درج کروائی ہیں تاکہ کسانوں کو جعلی ادویات سے محفوظ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کل دھان کی فصل کی کراپنگ چل رہی ہے اس لیے کسان ممنوعہ زہروں سے اجتناب کریں اورچاول کی فصل پر ہمیشہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے تجویز کردہ زہریں وقفہ قبل از برداشت پی ایچ آئی کو مدنظر رکھتے ہوئے سپرے کریں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کاربوفیوران ،ٹرائی سائکلازول، ٹرائی ایزوفاس ،بیپروفیزن، کاربینڈازم ،اسیٹامیپرڈ، امیڈاکلوپرڈ ، تھائیا میتھوکسم، کلورپائری فاس ، تھائیوفینیٹ میگھائل، پروفینوفاس اور ٹیبوکونازول زہریں ہرگز استعمال نہ کریں یہ زہریں پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سایڈز پنجاب محکمہ زراعت کی طرف سے ممنوعہ قرار دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :