سال 2024 کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں پرفیوم سروس سے 2.4ملین زائرین مستفید

بدھ 30 اکتوبر 2024 18:00

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء)مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے نگران جنرل اتھارٹی نے کہاہے کہ ادارے کی طرف سے حرم نبوی میں آنے والے زائرین کوپرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیاکے مطابق مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی نے بتایاکہ کہ سال 2024 کے دوران مسجد نبویﷺ میں عطر لگانے کی سروس سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد تقریباً 2,414,724تک پہنچ گئی۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ زائرین کو لگائی جانے والی لگژری پرفیوم کی مقدار 939لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ فیومیگیشن اور پرفیومنگ رانڈز کی کل تعداد 5781ریکارڈ کی گئی۔یہ سروس مسجد نبویﷺ میں روحانی ماحول کو بہتر بنانے اور ضیوف الرحمان کو ممتاز خدمات فراہم کرنے کیلئے اتھارٹی کی کاوشوں کا حصہ ہے۔