حکومت پنجاب گندم کے کاشتکاروں كے لئے انعامی سکیم متعارف کرا رہی ہے، ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ

بدھ 30 اکتوبر 2024 19:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت(توسیع)سمبڑیال ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ نے كہا ہے كہ حکومت پنجاب گندم کے کاشتکاروں كے لئے انعامی سکیم متعارف کرا رہی ہے،سکیم کے تحت ساڑھے 12 ایکڑ تا 25 ایکڑ گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کو پنجاب بھرمیں ایك ہزار لیزر لینڈ لیولراور 25 ایکڑ سے زیادہ گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کوایك ہزار ٹریکٹر بطورانعام بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات كا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو كرتے ہوئے كیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرز پر پیداواری مقابلہ برائے گندم بھی کروایا جائے گا۔انہوں نے كہا كہ زمیندار حضرات سے زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کریں اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے 20 نومبر تک کاشت یقینی بنائیں اور گندم کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت کا تصدیق شدہ بیج اور کھادوں کی مناسب مقدار ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :