ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری سے بھی زیادہ نااہل قرار دے دیا

جمعہ 1 نومبر 2024 22:54

نیومیکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2024ء) امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نیو میکسیکو کو 2 بار جیت چکے ہیں،الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔