ممبئی : مسلم خاتون کو ’’ جئے شری رام ’’ کا نعرہ لگانے سے انکار پر کھانے سے محروم کر دیا گیا

ہفتہ 2 نومبر 2024 15:48

ممبئی : مسلم خاتون کو ’’ جئے شری رام ’’ کا نعرہ لگانے سے انکار پر کھانے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2024ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ٹاٹا ہسپتال کے باہر ایک بے سہارا مسلم خاتون کو ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے سے انکار پر ایک این جی او کے ہندو توا رضا کار نے کھانا نہیں دیا اور اسے قطار سے باہر کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہسپتال کے باہر مریضوں اور تیمار داروںکو مختلف این جی اوز کی طرف سے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک این جی اوکی طرف سے ایک ہندو توا انتہا پسند کھانا تقسیم کر رہا تھا کہ اسے قطار میں ایک باحجاب مسلم خاتون نظر آئی ۔ اس نے خاتون سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے کہا لیکن خاتون نے انکار کر دیا جس پر اسے قطار سے باہر کر دیا گیا ۔ خاتون سے کہا گیا کہ جئے شری رام کا نعرہ لگائو تو ہی کھانا ملے گا۔ اس موقع پرکچھ لوگوں نے خاتون کے ساتھ اس طرح کی بدسلوکی پر اعتراض کیا اور این جی او والوں سے کہا کہ آپ کھانا تقسیم کرنے آئے ہیں یا جئے شری رام کا نعرہ لگوانے ، کسی کو یہ نعرہ لگانے پر کیوں مجبور کرر ہے ہیں۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔