پیرآباد پولیس کاگٹکا ماوا کی منی فیکٹری پرچھاپہ،4ملزمان گرفتار

بدھ 6 نومبر 2024 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) پیرآباد پولیس نے بنارس باچا خان چوک کے قریب گھرمیں قائم گٹکا ماوا کی منی فیکٹری پرچھاپہ مار کر 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری سے 70پڑیاں گٹکا ماوا، 26کلو چھالیہ، تمباکو، چونا، کیمیکل، پیکنگ کا سامان اور نقدی برآمدکرلی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر علی ولد کشمالی گل، گل احمد ولد شیر علی، نعمان ولد شیر علی اور ابراہیم ولد عثمان علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔