عقیدہ ناموس رسالت و ختم نبوت ایمان کاحصہ اور توحید وسنت کے بغیر نامکمل ہے،علماء

ہمیں غیر شرعی رسومات کو ترک کر کے قرآن و سنت کے طابع اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا

اتوار 10 نومبر 2024 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2024ء) مشن رسالت و تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں علماء نے کہا کہ عقیدہ ناموس رسالت و ختم نبوت ایمان کاحصہ اور توحید وسنت کے بغیر نامکمل ہے جس کے دفاع کے لئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں گے جبکہ کفر امت مسلمہ کے خلاف برسرپیکار ہے جس کے تدارک کے لئے مسلم ممالک کا اتحاد اور کفار کے جہاد وقت کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں غیر شرعی رسومات کو ترک کر کے قرآن و سنت کے طابع اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا میں مشن رسالت و ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے ناظم اعلی مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،صوبائی نائب امیر علامہ عطاء اللہ بندیالوی،مولانا محمد اشرف،مذہبی سکالر مفتی ڈاکٹر خلیق الرحمن، انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قاری احمد علی ندیم،مولانا عبدالخالق،قاری عصمت اللہ،ولی الرحمن ، قاری محمد بلال اور دیگر نے کہا کہ عقیدہ ناموس رسالت و ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے جو توحید وسنت کے بغیر نا مکمل ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیاخدام ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پرآئینی و قانونی شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانیت سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مجاہدین اسلام اور علماء تحفظ ناموس رسالت قانون اورامتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بھی کرتے رہیں گیہم اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کرنا ہی سعادت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔اس لئے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہیں کہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے امتناع قادیانیت آرڈینس پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب کو قرار واقعی سزا دی جائے علماء نے کہا کفر امت مسلمہ کے خلاف برسر پیکار ہے جس کے تدارک کے لیے تمام مسلم ممالک کا اتحاد اور کفار کے خلاف جہاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے اس لئے ہمیں غیر شرعی رسومات کو ترک کر کے قرآن وسنت کے طابع اسلامی تعلیمات کو مشعل رہ بنانا ہو گا اور عہد کرنا ہے کہ ہم تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت اور وفاع وطن کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آخر میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس کی آزادی اور پاکستان و آمت مسلمہ کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔