
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ریگولیٹری خامیاں ہیں،گول میز مباحثے کا اعلامیہ
جمعرات 14 نومبر 2024 23:09
(جاری ہے)
جس میں انہوں نے صنعتی شعبے کے اندر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم تعمیل کے حوالے سے پریشان کن حالات پر روشنی ڈالی۔
تمباکو کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدرآمد کرنے کی کوششیں 2021 میں تین دیگر شعبوں کے ساتھ شروع ہوئیں جن میں سیمنٹ، کھاد اور چینی کے شعبے شامل تھے۔ جولائی 2022 سے ٹریک اینڈ ٹریس کی مہر کے بغیر سگریٹ کا پیک فروخت کرنا غیر قانونی ہے تاہم حتمی تاریخ گزرنے کے بعد سیاس سسٹم پر عملدرآمد صرف ایک خواب ہی رہا ہے۔IPORنے پنجاب اور سندھ کے 11 شہروں میں مارکیٹ پر تحقیق کی جس میں 18 مارکیٹوں میں 40 پرچون فروشوں (retailers) کی دکانوںن(outlets)نکا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں کل 720 دکانیں شامل تھیں۔ اس تحقیق کے دو مقاصد تھی؛ فروخت کے وقتنٹریک اینڈ ٹریس سسٹمنپر عملدرآمد کی صورت حال کا پتہ لگانا اور سگریٹ کے لیے کم از کم طے شدہ قانونی قیمتن(MLP)نپر عملدرآمد کا جائزہ لینا جونایف بی آرکی طرف سے لازمی ہے۔رپورٹ کے مطابق سروے کیے گئے 264 سگریٹ برانڈ میں سے صرف 19 برانڈ نیناس سسٹمنکے مطلوبہ تقاضوں پر پوری طرح عمل کیا جو کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مہر کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہیں، عملدرآمد نہ کرنے والے برانڈ مارکیٹ کے 58 فیصد حصے پر مشتمل ہیں، جن میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈیوٹی ادا نہ کرنے والین(DNP)نبرانڈ 65 فیصد ہیں جبکہ سمگل شدہ برانڈ 35 فیصد ہیں جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مہر کی غیر موجودگی سے لے کر قیمتوں یا صحت سے متعلق انتباہ کے ضوابط پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں۔اس کے علاوہ 197 برانڈ کم از کم طے شدہ قانونی قیمت سے کم جبکہ 48 برانڈ اس طے شدہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کرتے پائے گئے، وہ دیگر طے شدہ قانونی تقاضوں پر بھی عملدرآمد نہیں کر رہے تھے۔ 19 برانڈ تمام طے شدہ قانونی تقاضوں کے مطابق عملدرآمد کرتے پائے گئے مگر وہنکم از کم طے شدہ قانونی قیمتنسے زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔اس گول میز مباحثے میں سٹیک ہولڈر کوناسنسسٹم کے حوالے سے درپیش چیلنجز، پرچون کی سطح پر اس کے نفاذ، ایف بی آرکی ٹیکس وصولی اور صحت عامہ کی کوششوں پر عدم تعمیل کے مجموعی اثرات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے کا ایک موقع فراہم کیا گیا۔ کلیدی مقررین میں ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، جناب محمد ظہیر قریشی بھی شامل تھے جنہوں نے اس سسٹم کے نفاذ کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بتایا۔تقریب کی صدارت علی پرویز ملک، رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات نے کی جنہوں نے تمام شعبوں میں اس سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہنمذکورہ سسٹمنکے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بہتر ریگولیٹری اقدامات کی ضرورت ہے۔سسٹم پر عملدرآمد کو بڑھانے کے لیے اہم مجوزہ سفارشات کے مطابق عدم تعمیل والے برانڈ تک رسائی کو روکنے کے لیے پرچون فروشوں کی سطح پر نفاذ کو مضبوط بنایا جائے،خلاف ورزیوں کے لیے سزاؤں میں اضافہ کیا جائے،صارفین کو تعمیل شدہ مصنوعات کی خریداری کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے عوامی آگاہی کی مہمات کا آغاز کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاب سے فلپائن کےاعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
ناصر شاہ کا خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے ادارے کا دورہ، تمام سینٹرز کی سولرائیزیشن کا اعلان
-
بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں، گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا
-
نکاح کو آسان بنانے کے عزم کی عملی مثال خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا تیسرا مرحلہ مکمل
-
گورنرخیبرپختونخواسے تیمرگرہ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ اراکین پرمشتمل وفد اور تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنرہاوس پشاور میں الگ الگ ملاقاتیں
-
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،حنیف عباسی
-
خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیا جا رہا ہے اور لیاجائے گا، وزیرقانون
-
شہبازشریف کا محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس
-
پاکستان امن چاہتا ہے مگر جارحیت کا جواب دینا بھی جانتا ہے، رانا تنویر حسین
-
پٹرولیم وزیر علی پرویز ملک کی پیپکا کے ساتھ ملاقات، پاکستان کی معیشت میں تیل وگیس کی صنعت کے کردار کی تعریف
-
وزیرخزانہ پنجاب کی ہانگ کانگ میں یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.