ضلعی انتظامیہ نے اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر56 دکانیں،10ریسٹورنٹس، 3 اوپن باربی کیو پوائنٹس کو سیل کر دیا

جمعہ 15 نومبر 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) مارکیٹس کو 8 بجے بند کروانے اور آوٹ ڈور ڈائنگ پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور رات گئے تک متحرک۔ اس سلسلہ میں تحصیل شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور 02 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر جبکہ 03 اوپن باربی کیو پوائنٹس کو سیل کیا۔

تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور تحصیل سٹی میں آپریشن کے دوران 22 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، جبکہ 95 دکانیں بند پائی گئیں ہیں۔. اے سی سٹی نے 3 ریسٹورنٹس کو آوٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا۔. اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق بشیر کی قیادت میں تحصیل راوی میں پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور تحصیل راوی میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر مین جی ٹی روڈ شاہدرہ پر 10 دکانوں کو سیل کروایا گیا۔

(جاری ہے)

. اے سی راوی نے دکانداروں کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا.۔ تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر نے پابندیوں پر عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی اور تحصیل رائیونڈ میں 03 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کروایا۔. اسی طرح تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد کی قیادت میں پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور تحصیل کینٹ میں 09 دکانیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل، 01 ریسٹورنٹس کو آوٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا گیا۔

. تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی کی قیادت میں آپریشن کیا گیا. ۔تحصیل صدر میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر 06 دکانیں سیل کی گئی.۔ تحصیل واہگہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ نے قیادت میں پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا.۔ تحصیل واہگہ میں 3 دکانوں کو اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔. اے سی واہگہ نے ایک ریسٹورنٹ کو آوٹ ڈور ڈائنگ پر سیل کیا اور تحصیل نشتر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کی قیادت میں پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا.۔

تحصیل نشتر میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 03 ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائنگ پر سیل کیا.۔ شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔