بانی تحریک لبیک خادم حسین رضوی کی برسی کے سلسلہ میں تین روزہ تقریبات (آج) سے شروع

تین روزہ تقریبات میں بین الاقوامی و قومی سطح کی شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

پیر 18 نومبر 2024 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2024ء) بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی چوتھی برسی کے سلسلہ میں تین روزہ تقریبات کا آغاز آج(منگل) کے روز چادر پوشی سے ہوگاجو21نومبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق تین روزہ عرس کی تقریبات میں بین الاقوامی و قومی سطح کی شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے۔تیسرے روز لبیک یا اقصیٰ و شہدائے ناموس رسالت کا نفرنس کا انعقا د کیا جائے گاجس سے سربراہ تحریک لبیک پاکستا ن حافظ سعد حسین رضوی سمیت اراکین مجلس شوریٰ، نامور مذہبی سکالر اور علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔