عطا اللہ تارڑ کا این اے 66 ضمنی انتخابات کیلئے بلال فاروق تارڑ کی بطور ن لیگ امیدوار نامزدگی پر اظہار تشکر

ہفتہ 16 اگست 2025 23:49

عطا اللہ تارڑ کا این اے 66 ضمنی انتخابات کیلئے بلال فاروق تارڑ کی بطور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بلال فاروق تارڑ کی حلقہ این اے 66(پنجاب)کے ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کے طور پر نامزدگی پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتہ کو اپنی پوسٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں، ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ،یہ ٹکٹ پارٹی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت ہے،انشا اللہ وفاداری کے ساتھ بھرپور محنت کریں گے۔