ایبٹ آبادمیں تین ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں کی ایکسین اور ایس ای واپڈا سے ملاقات، نتھیاگلی میں بجلی مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 21 نومبر 2024 12:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2024ء) چیئرمین ویلج کونسل نگری بالا سردار ولی الرحمن، چیئرمین وی سی پسالہ سردار محمد اقبال، چیئرمین وی سی باگن چوہدری فرید نے ایکسین واپڈا اور ایس ای واپڈا سے ملاقات کر کے نتھیاگی میں بجلی مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

واپڈا حکام نے فوری طور پر سب ڈویژن نتھیاگی کو حکم دیا کہ مکول فیڈر کے تمام علاقوں سے شاخ تراشی کی جائے جبکہ دسمبر میں سجیکوٹ فیڈر کو مکول فیڈر سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس ای واپڈا نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بجلی لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے پیسکو آپریشن چیف کو بی خط لکھیں گے۔ تینوں وی سی چیئرمینوں نے واپڈا حکام کا شکریہ ادا کیا۔