نیا سٹیج ڈرامہ مجھے چاند چاہئے (کل ) پرنس تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

جمعرات 21 نومبر 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2024ء) رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا نیا اسٹیج ڈرامہ مجھے چاند چاہیے(جمعہ)کے روز پرنس تھیٹر میں پیش کیا جائیگا ۔ترجمان پر نس تھیٹر کے مطابق ڈرامے کی کاسٹ میں آفرین پری، مناہل خان، گلفام،سنہری خان، رینا ملتانی،معصومہ ملک،ندیم چٹا، ثاقی خان، عظیم وکی اور سرفراز وکی سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر سید محمد یوسف اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ ایسے دور میں جب لوگوںنے موبائل کی وجہ سے خود کو محدود کر لیا ہے انہیں سٹیج تک لاناکوئی آسان کام نہیں ہے لیکن میرا یقین ہے کہ جب آپ جاندار سکرپٹ دیں گے اور فنکار اس پر دل و جان سے پرفارم کریں گے تو لوگ ضرور سٹیج تک آتے ہیں ۔ اس حوالے سے میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں جس کا لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :