زراعت شماری قابل اعتماد اعداد و شمار کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گی،سنسز کوآرڈینیٹر

جمعہ 29 نومبر 2024 17:01

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کے لئے فیلڈ فورس کی ٹریننگ ڈسٹرکٹ کونسل ہال مظفرگڑھ میں شروع ہوئی جو 3 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یوسف چھینہ،ڈسٹرکٹ سنسز کوآرڈینیٹر مبارک مسیح مائیکل، ٹرینر اور آئی ٹی ٹرینر باسط علی نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

شرکاء کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارک مسیح مائیکل نے ساتویں زراعت شماری کی ابتدائی سرگرمیوں کی تکمیل کے بعد فیلڈ فورس کی تربیت کے حوالے سے پاکستان ادارۂ شماریات ، شراکت داروں اور حکومتی تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق پاکستان کے معاشی منظر نامے کی بہتری اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لئے قابل اعتماد اعداد وشمار کی فراہمی میں انتہائی مددگار ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

تربیت کا بنیادی مقصد قابل اعتماد اعدادوشمار کے حصول کو یقینی بنانے کےلئے ڈیٹا کے تصورات کو کو معیا ری بنانا ہے ۔ تربیت میں روایتی طریقوں، تصوراتی ویڈیوز، حقیقی زندگی کی مثالوں، کیس اسٹڈیز، فرضی مشقوں اور عام سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔فیلڈ سٹاف کی تربیت پر معمور سپر ٹرینرز نے شرکاء کو انٹر ایکٹو سیشنز، سوالات، تربیت سے پہلے اور بعد کے ٹیسٹ اور شرکاء کےادراک کے معیار کی جانچ کے ذریعے مشغول رکھا۔\378

متعلقہ عنوان :