بھارت میں مساجد ، درگاہوں کے خلاف مہم کروڑوں مسلمانوں کیلئے دل آزاری کا باعث ہے، میرواعظ
جمعہ 29 نومبر 2024 22:20
(جاری ہے)
میر واعظ نے سوال کیا کہ اس طرح کے معاملات کو اٹھانے کی کیوں اجازت دی جاتی ہے ،لوگ اسکاجواب چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک رحجان ہے جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجستھان کے اجمیر میں بھی ایک عدالت نے صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ کے سروے کا حکم دیا۔انہوں نے بابری مسجد ،گیان واپی مسجدوغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اکثریتی طبقے کی طرف سے پہلے شکوک وشبہات پیدا کیے جاتے ہیں ، پھر عدالت سروے کا حکم دیتی ہے ۔ میر واعظ نے کہا کہ اکثریتی طبقے کے دعوﺅں اور سروے کے بعد بابری مسجد کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف بھارت اور مقبوضہ جموںو کشمیر کے مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی پریشان کن اور باعث تشویش ہے۔دریں اثنا میر واعظ نے جامع مسجد میں اپنی تقریر کی میڈیا کوریج پر قابض انتظامیہ کی پابندی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوںکو عوامی مفاد کے حامل اہم معاملات کی آزادانہ رپورٹنگ سے روکنا باعث افسوس ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں ایئر ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ
-
کویت میں 1785 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی
-
بل گیٹس نے بھارت کو چیزوں پر تجربہ کرنے کیلئے ایک لیبارٹری قرار دیدیا
-
امارات میں نئی اتھارٹی کا اعلان، غیرملکیوں کیلئے کاروبار میں آسانی ہوگئی
-
نیٹو کا اردن میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان
-
سعودی عرب توانائی کی منتقلی سے مستفید ہونے والا واحد ملک بن گیا
-
بھارت میں گوگل میپ نے پھر گمراہ کردیا، گاڑی نہرمیں جا گری
-
بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث 59 ہزارواٹس ایپ اکائونٹس بلاک
-
جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان
-
سعودی آرامکو کے پاس 100 ملین ٹن تیل کے ذخائر، 30 سال کے لیے کافی ہیں، سی سی او
-
مدار میں گھومتے 3 ہزار 500 غیر فعال سیٹلائٹس خلائی کچرا قرار
-
قومی دن پر اماراتی صدر کے ہاتھ سے لکھے پیغام نے دل چُھو لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.