محکمہ تعلیم کی ٹیچنگ پوسٹوں پر تعیناتیاں حکومت کی موجودہ پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہونگی ،ڈپٹی کمشنر مستونگ

منگل 10 دسمبر 2024 22:36

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میرباز خان مری نے کہاہیکہ محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ عارضی حالیہ پوسٹوں پر تعیناتیاں صوبائی حکومت کی موجودہ پالیسی کے مطابق یکسر میرٹ پر ہوگی میرٹ کا ہر حال میں بحال رکھا جارہاہے اور کسی کی حق تلفی ہوگی اور نہ ہیی سفارش کسی صورت قبول کرینگے جس کا میرٹ پر حق ہوگا اس کا ہی تعیناتی آرڈرز ہونگے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، 118 اعتراضات پر چھان بین مکمل کرلی گئی اور آج مزید جمع ہونے والے اعتراضات کی چھان بین کررہے ہیں فیصلہ میرٹ پر ہوگا جعلی ڈگری جمع کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا، جن کو کسی کی ڈگری پر اعتراض ہے اور وہ ثبوت دیں یا اس کے خلاف درخواست جمع کریں اس کے درخواست پر عمل درآمد کیاجائیگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اعتراضات جمع کرنے والے فیمیل امیدواروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محکمہ کے حالیہ پوسٹوں پر بھرتی کے عمل پر اعتراض اٹھانے والے فیمیل امیدواروں نے وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کیا اور اپنے اپنے اعتراضات پر مبنی درخواست جمع کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مستونگ میرباز خان مری نے وفد کو یقین دلایا کہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، جس کا میرٹ کے مطابق حق ہے اسے اس کا حق ضرور دیا جائے گا، انھوں نیکہاکہ جن امیدواروں کے پروفیشنل ڈگریاں کسی بھی وجہ سے مسنگ تھے وہ جمع ہونے پر جو اصل مارکس بن رہے ہیں وہی ملانے کے بعد نمبر زیادہ ہونگے، انھوں نے کہاکہ جس کسی کو بھی معلوم ہیکہ کسی کا ڈگری جعلی ہے تو اس پرکاروائی کی جائے گی اور کسی کا حق مارے نہیں دیا جائے گا۔دریں اثناء جن جن امیدواروں نے اعتراضات جع کیا ہے وہ کل بروز بدھ فیمیلز 12 بجے اور میل امیدوار 1 بجے ڈی سی آفس پہنچ جائے اور ان کے رو برو تمام اعتراضات پر تفصیلی طور پر فیصلہ دیا جائے گا، اور اعتراضات کو میرٹ پر نمٹائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :