ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج

ہفتہ 14 جون 2025 21:32

ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اڈہ گیمبر بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیو بنانے کی رنجش پر 6مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے باپ بیٹا سمیت پانچ افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق اڈہ گیمبر کے افتخار حسین، ارشاد، ندیم رضا، نوید حسین اور بیٹا محمد عبداللہ رشتہ داروں سے مل کر واپس گھروں کو جا رہے تھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح حیدر علی ،عمران، طارق، قیصر، زوہیب آگئے۔

(جاری ہے)

حیدر علی نے للکارا کہ تمہیں ہماری بدمعاشی ،غنڈہ گردی کی ویڈیو فلم بنانے کا مزہ چکھاتے ہیں اورملزموںنے اپنے پستولوں سے فائرنگ کر دی جس سے افتخار حسین، اس کا بیٹا عبداللہ ،کزن نوید حسین، ندیم رضا اور ارشاد حسین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس یوسف والا نے افتخار حسین کی مدعیت میں مقدمہ 324، 148، 149ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔