خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ

ہفتہ 14 جون 2025 21:26

خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا  ہراول دستہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون کے عطیے کو انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوانوں کو اس مشن کا ہراول دستہ قرار دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنا محض ایک عمل نہیں بلکہ ایک سماجی فریضہ ہے، جس کا احساس ہر فرد کو ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے بلڈ ڈونرز کو معاشرے کے "خاموش ہیرو" قرار دیتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوسروں کی زندگی بچانے کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

گورنر کامران خان ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت خون کی فراہمی کے نظام کو مزید فعال اور جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ ہر مریض کو بروقت اور محفوظ خون دستیاب ہو۔ یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :