Live Updates

محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 14 جون 2025 21:46

محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 30واں اجلاس منعقدہوا-اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی -اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی-اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی - کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے کابینہ کمیٹی کو انتظامات بارے آگاہ کیا-کابینہ کمیٹی نے اسرائیل کی جانب سے ایران میں جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی - صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گی-پولیس کیساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی فرائض سر انجام دیں گی-کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود تمام اضلاع میں جاکر انتظامات دیکھے گی-محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں- خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر مکمل رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ،عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات مکمل ہیںاورداتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسل تقریب اور زائرین کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی مکمل ہیں-صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی ہو گی-محرم الحرام کے دوران اسلحے کی نمائش کی کسی صورت اجازت نہ ہوگی-امن کمیٹیوں کو متحرک کرکے مختلف مسالک کے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہی-سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہوں سے امن و بھائی چارے کا پیغام پھیلانا چاہئی- خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہی- صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالہ سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں-سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کیلئے محکمہ داخلہ کا خصوصی ای پورٹل ایکٹو اور تمام معلومات بروقت دستیاب ہیں-محرم الحرام کے حوالہ سے مرکزی کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہی-محرم الحرام کیلئے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قوائد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کروایا جائی-موسم کی شدت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں-محرم الحرام کے دوران فرائض سر انجام دینے والے رضاکاروں کی سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائی- اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں سے حکام نے شرکت کی اورپنجاب بھر سے کمشنرز، ڈی سیز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی -
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات